Friday, 19 May 2017
کتاب دوستی
کتابیں پڑھنے سے انسان کو شعور اور پختگی حاصل ہوتی ہے ۔۔ اس کی شخصیت نکھر جاتی ہے اور وہ مخلوق کے لئیے رہنما اور رحم کرنے والا بن جاتا ہے۔۔۔
اب ایک سوال ہے کہ جو لوگ کتاب کی عزت کرتے ہیں وہ کسی دوسرے انسان کی توہین کیوں کرتے ہیں یا ۔۔۔ کسطرح کر سکتے ہیں؟
دراصل۔۔ ایک کتاب پڑھنے والا وہ ہوتا ہے جو علم کو فرض سمجھتے ہوئے ۔۔۔ کتاب کو ماں کا درجہ دے کر اس تعظیم کرتا ہے اور اس سے علم نافع حاصل کرتا ہے ۔۔۔
ایک وہ بھی ہوتا ہے جو کتاب اس لیے پڑھتا ہے کہ اس سے مادی فوائد حاصل ہوںگے ۔۔ جیسے ۔۔ شہرت اور مال وغیرہ ۔۔(مال سے مراد رزق نہیں ۔۔ اسکی تفصیل بعد میں بیان کروں گی ) ایسے حاصل کئے گئے علم کا حامل۔۔۔ مخلوق سے مخلص نہیں ۔۔ اور اگر وہ مخلص ہے تو پھر ۔۔ اس کے مزاج میں بے اعتدالی اور غیر شائستگی کثرت سے پائی جائے گی۔۔۔
اس کا نفع کم۔۔۔ نقصان زیادہ ہوگا۔۔۔
یہ مضمون جاری رہے گا ۔۔۔ انشاءاللہ مزید لکھوں گی جلد ہی۔
سعدیہ کیانی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment