Thursday, 13 July 2017

ترجیحات

قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب اور ایک کروڑ فی کھلاڑی انعام کا سن کر اچھا لگا کہ چلو ہماری حق حلال کی کمائی ہمارے قومی ہیروز پہ خرچ ہورہی ہے کہ یہ قومی اعزاز لے کر آئے ہیں ۔ غریب آدمی کو بھی خوشی ہے دکھ نہیں البتہ مجھے ایک کروڑ سے۔۔ اس بچی کا خیال آنے لگا جس کی جان بچانے کیلئے اس کا علاج بیرون ملک کیا جانا تھا اور اس کے والد نے شہباز شریف سے امداد کی اپیل کی کہ ایک کروڑ اس متوسط فیملی کے بس کی بات نہیں لیکن افسوسناک بات سامنے آئی جب  خادم اعلی کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اس بچی کے والد کو یہ کہہ کر رقم دینے سے انکار کردیا کہ تم غریب آدمی ہو اللہ سے دعا کرو ایک کروڑ بہت بڑی روقم ہے تمہیں نہیں دے سکتے۔۔ اللہ اللہ ۔۔۔ ہماری ترجیحات کیا ہیں؟ غریب جان کی اور امیر کی جان میں اتنا بڑا فرق؟ جشن پر کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا دینے والے حکمران آج تک ایک بھی ایسا دینی تعلیم کا ادارہ نہیں بنا سکے جو تعصبات سے پاک صرف تعلیم کو ترجیح دے۔ سڑکیں بنانے کے شوقین شوباز شریف سے پوچھئے اس ملک میں کتنے لوگوں کو دوا اور ڈاکٹر بر وقت ملتا ہے؟ کتنے ہسپتا ہیں 22کروڑ عوام کیلئے؟ 25لاکھ کی لپ اسٹک لگانے والی مریم نواز سے پوچھیں کہ اس کی ایک لپ اسٹک کتنی بچیوں کی شادی کا خرچ کھا جاتی ہے؟

No comments:

Post a Comment