Sunday, 11 March 2018

پاک لوگوں کی سرزمین پاکستان

بہت دنوں سے دیکھتی ہوں کہ کرپٹ سسٹم پر بات کرتے کرتے  لوگ میرے  وطن عزیز کے خلاف بولنے لگے۔ اس کے وجود پر تنقید اس کے قیام پر اعتراض اور اس کی بقا کو خطرہ کہنے لگے  ۔ 
میرا عقیدہ ہے کہ حلال کمائی پر پلنے والا کوئی فرد کبھی اپنے وطن کے خلاف نہیں بول سکتا چاہے وہ امریکی ہو بھارتی ہو یا نیپالی ہو ہماری بلا سے ۔۔ لیکن جن کے بدن میں جائز خون دوڑتا ہو وہ اپنی سرزمین کے خلاف بولنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔ ہم نے بھی دکھ جھیلے ۔ ہمیں بھی اس گندے سسٹم نے بہت خوار کیا ۔ ہماری آسودہ زندگی کو نااہل لوگوں نے آلودہ  کردیا اور دربدر کی ٹھوکریں کھاتے ہوئے ہمیں بھی غصہ آیا ۔۔ ہمیں بھی نا انصافی پر استحصال پر بے بسی کا سامنا رہا ۔ ہم نے بھی نادیدہ گناہوں کی پاداش میں ایک چلہ کاٹا لیکن مجال ہے جو کبھی یہ تصور بھی آیا کہ اس سارے عمل کا زمدار یہ وطن اور اس کے بانی ہیں ۔ کبھی کوئی خیال ایسا ہی آیا کہ یہ سرزمین وجود میں نہ آتی تو ہم بھی مصیبتوں کا شکار نہ ہوتے ۔۔ ہرگز نہیں ۔۔ وطن عزیز کی خاطر آئے سب درد سر آنکھوں پر ۔۔ اس کے اصل نظام کی بحالی کی جنگ پہلے بھی لڑتے رہے اور اب بھی لڑیں گے ۔ ان شاء اللہ
آج ایک تحریر پڑھی جہاں ہمارے بھائی نے کسی کا حوالہ دیا کہ وہ کہتے تھے پاکستان دو نمبر طریقے سے بنا اور دو نمبر طریقہ سے ہی چلتا رہے گا اس کو ایک نمبر طریقہ سے چلایا نہی جاسکتا ۔۔ ہمارا احترام کا رشتہ ہے لیکن وطن عزیز کے لئے ہماری طبیعت چنگاری جیسی ہے جو یکدم بھڑک اٹھتی ہے ۔ ان کی اس بات سے میرا اختلاف ہے شدید اختلاف کہ پاکستان کا قیام دو نمبر طریقے سے ہوا 😠 جس نے یہ بات کہی اسے اس ملک می رہنے کا حق بھی نہیں ۔
کل ایک نام نہاد دانشور بگوڑے نے مجھے کہا۔۔ آپ پاکستانیوں۔۔۔  کا مسئلہ ہے کہ دوسروں کے معاملے میں ٹانگ اڑاتے ہیں ۔۔ میں گالی دینا چاہتی ہوں ایسے تمام منافق اور دلال طبع لوگوں کو۔۔۔ ہماری مٹی سے جنم لے کر دوسرے ملکوں کی شہریت لیتے ہیں اور ان کافروں کی شان میں قصیدے پڑھتے ہیں جو روز اول سے ہمیں مسلمان ہونے کی بنیاد پر تباہ کرنے کے ایجنڈا پر کام کرتے ہیں ۔۔۔ انکے ہاتھ میں کھیلنے والے ہمیں بتائیں گے کہ یہ ملک دو نمبر سے چلے گا کہ تین نمبر سے ؟ یہ جو سرکاری۔خرچ پر کورس کرنے کے بہانے گئے اور اسائلم لے کر ان کے کتے بن کے آج پاکستان پر بھونکتے ہیں ۔۔۔ ان کی جرات ہے تو آئیں ۔۔۔۔ آئیں اور یہاں بیٹھ کر بات کریں ۔۔ اس سسٹم۔کو دو نمبر بھی انہی حرام خوروں نے بنایا۔۔۔ اور اسکی بہتری کے لئے ہم صدقے بھی انہی حرام خوروں کی۔تباہی سے اتاریں گے ۔۔۔ اور میں پھر واضح کردینا چاہتی ہوں ۔۔۔ یہ ملک جس مقصد کے لئے وجود میں آیا وہ پورا ہوگا البتہ مجھے شک۔ہے تو اس بات کا ۔۔ کہ یہ قوم وہ۔نہیں جس نے اس سرزمین۔کا اصل وارث بننا ہے ۔۔ یاد رکھیں ۔۔ جو کام قدرت نے لینا۔ہے وہ اگر یہ جاہل اور بدکردار عوام سے نا ہوا اور اسی طرح مست رہی یہ قوم۔تو ۔۔۔ اللہ یہاں ان لوگوں کو نافذ کردے گا جو ان۔کو دور جہالت کے غلاموں۔کے طرح غلام بنا کر صبح و شام کوڑے مارے گیں اور ان کی عورتوں کو۔باندیاں بنالیں گے اور ان کے بچوں۔کو جانوروں کے طرح گلے میں۔پٹے ڈال۔کر گھسیٹیں گے۔۔۔ اور ہوگا وہی۔جو منظور خدا ہوگا ۔۔۔ یہ قوم خدا سے جنگ میں مصروف ہے ۔۔۔آسمان سے گرتے پتھر ان ظالموں کو نظر نہیں۔آتے ۔۔ سنبھلنے کا اخری۔موقع نکل گیا تو وہ۔انجام ہوگا کی لوگ قوم۔نوح اور قوم۔لوط کے انجام کو بھلا دیں گے ۔۔۔
بھلا ہو سب کی خیر ہو ۔۔ لیکن میری گزارش ہے تمام احباب سے کہ دو نمبر لوگوں کی۔بات شئیر نہ کریں ہماری۔جنگ وطن عزیز کے دشمنوں سے ہے جو ارض پاک کو گالی دے گا ۔۔۔۔ بخدا ۔۔۔زمین۔کھود کر نکال۔لائیں گے اسکو اور ایسا عبرت ناک۔انجام ہوگا اس بد بخت کا کہ۔سن کر کانپ۔جائیگی ۔دنیا۔۔ ۔
ہم نے بھی دنیا دیکھی ہے دوسری تہذیبوں اور ثقافتوں کا جائزہ لیا ۔۔ ان دیسوں میں رہ کر دیکھا لیکن پلٹ آئے ۔۔ کیوں کہ وہاں بھی آدم کی اولاد ہی تھی جس نے نظم و نسق سنبھال۔رکھا تھا ۔ وہاں بھی عام لوگ تھے جو محنت سے کام کرکے اپنے دیس کا آباد رکھے ہوئے تھے ۔ ہم نے راہ فرار اختیار نہ کی اور نہ کریں گے ۔ جو اس دیس کے پاسپورٹ پر سفر کرتے دوسرے دیسوں میں جا بسےاور پھر منہ پھاڑ پھاڑ کر وطن کے عیب نشر کرنے لگے  ان سے ہم وطن کا نام اتار لیں گے ۔ ان کو پاک سر زمین پر قدم رکھنے کے قابل ہی نہ چھوڑیں گے ۔ پاکستانی ہونے کا اعزاز واپس لے لیا جائے گا کیونکہ یہ آستین کے سانپ ہی تو اس پاکستان کے نام کی بدنامی کا سبب ہیں۔ دیکھتے جائیے ۔ پاکستان میں صرف وہی رہے گا جس نے اس دیس میں رہنے اور بسنے کو ترجیح دی۔ جس نے پاکستانی ہونے کو اعزاز سمجھا ۔جو شرمندگی محسوس کرتا ہے اسے اس شرمساری سے نجات مل جائے گی ۔ یہ دیس ان دو نمبروں کے لئے نہیں بنا تھا ۔ اسے ہم جیسے سر زمین کے عاشق ہی لہو پسینہ بہا کر گلزار کریں گے۔ 
پاکستان ان جیسوں کی۔بددعاوں سے ڈوبنے والا نہی ۔۔۔ پاکستان۔پاک۔لوگوں کی۔سرزمین ہے اب تک دھرتی کے سینے پر ناپاک لوگوں۔کی۔موجودگی۔نے اسے اٹھنے نا دیا۔۔۔ وقت ہوگیا ۔۔ ناپاک وجود اٹھا۔کر باہر پھینک دئے جائیں۔گے ۔۔وطن عزیز پاکستان بلند ہوگا ۔۔ عظیم سلطنت بنے گا۔۔ دنیا کے نقشے پر پاک۔۔۔ ستان ابھرے گا ۔۔ پاک لوگوں کی سرزمین ۔۔۔ پاکستان
ان شاء اللہ

No comments:

Post a Comment